Wednesday, December 6, 2023

بشریٰ بی بی 2018 میں گوگل پر پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت

بشریٰ بی بی 2018 میں گوگل پر پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت
December 12, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) سرچ انجن گوگل نے 2018 میں پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کیئے جانے والے لوگوں کی فہرست جاری کر دی۔ سرچ انجن گوگل کے مطابق خاتون اول بشریٰ بی بی 2018 میں گوگل پر پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی گئیں۔ خاتون اول بشریٰ بی بی نے ملک میں 2018 کے عام انتخابات سے پہلے عمران خان کے ساتھ شادی کی۔ میگن مارکل اور پرنس ہیری کی شادی کی تقریب 2018 کے سال کے دوران میڈیا کی زینت بنا رہا اور فہرست میں دوسرے نمبر پر سرچ کیا گیا۔ تیسرے نمبر پر گلوکارہ اور اداکارہ میشا شفیع سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت بنی۔ میشا شفیع نے اس سال ایک اہم کردار ادا کیا جب اس نے گلوکار علی ظفر کے خلاف جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگایا۔ چوتھے نمبر پر وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ بیوی ریحام خان آئیں جنہوں نے اس سال ایک سوانح عمری جاری کی۔ یہ کتاب جاری ہونے سے قبل ہی تنازے کا شکار ہو گئی۔