Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بشریٰ بی بی کے سابق خاوند خاور فرید مانیکا نے تیسری شادی کر لی

بشریٰ بی بی کے سابق خاوند خاور فرید مانیکا نے تیسری شادی کر لی
August 11, 2018
لاہور (92 نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی موجودہ اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق خاوند خاور فرید مانیکا نے بھی تیسری شادی کر لی۔ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے بھی گھر بسا لیا ۔ ذرائع کے مطابق خاور فرید مانیکا کی تیسری شادی کی تقریب لاہور کی ایک نجی ہاؤسنگ کالونی میں ہوئی۔ مولوی محمد حسین نے نکاح پڑھایا۔ ذرائع کے مطابق ان کی اہلیہ سمیرا  آغا کی عمر 38 سال ہے جو جاوید آغا کی بیٹی ہے۔ سمیرا کےنکاح کے کوائف میں انہیں کنوارہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ پانچ لاکھ روپے حق مہر رکھا گیا ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق خاور فرید مانیکا نے پہلی شادی کزن سے کی جو صرف 6 ماہ تک قائم رہ سکی جبکہ دوسری شادی بشریٰ بی بی کے ساتھ ہوئی تھی۔