Tuesday, October 4, 2022

بشارت راجہ کے بھانجے کے قتل کا مرکزی ملزم اسد گرفتار

بشارت راجہ کے بھانجے کے قتل کا مرکزی ملزم اسد گرفتار
کراچی(92نیوز) کراچی پولیس نے راولپنڈی میں قتل ہونے والے راجہ شعیب اقبال کے مرکزی ملزم اسد کو گرفتار کرلیا ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے قتل کی واردات میں گرفتار تینوں  ملزموں کوراہ داری ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔ تفصیلات کےمطابق راولپنڈی میں قتل ہونے والے سابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کے بھانجے شعیب اقبال کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم اسد کو کراچی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔ گرفتاری ناظم آباد کےعلاقے سے دیگر دو ملزموں سے تفتیش کے بعد عمل میں لائی گئی جوڈیشل مجسٹریٹ سینٹرل نے گرفتار عمر ، اسد اور عابد کو راہ داری ریمانڈ کے قانون کے تحت پولیس کے حوالے کردیا ۔