بریگزیٹ ڈیل امریکہ اور برطانیہ کے مابین تجارت کو خطرے میں ڈال دیگی،ٹرمپ

واشنگٹن ( 92 نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیراعظم ٹریزا مے کو خبردار کیا ہے کہ بریگزیٹ ڈیل امریکا اور برطانیہ کے درمیان تجارت کو خطرے میں ڈال دے گی۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پوری یونین کے لئے یہ ایک بہترین ڈیل ہے شاید امریکا برطانیہ کے ساتھ تجارت نہ کر پائے، جس کے لیے امریکا ابھی اس معاملے پر غور کر رہا ہے۔