Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بریگزٹ کے فیصلےکے بعد برطانوی معیشت بھی ڈگمگانےلگی

بریگزٹ کے فیصلےکے بعد برطانوی معیشت بھی ڈگمگانےلگی
July 20, 2017

لندن (ویب ڈیسک)بریگزٹ کےفیصلےکےبعدبرطانوی معیشت زبوں حالی کا شکار ہونے لگی۔معروف مالیاتی ادارے کی رپورٹ نے ہلچل مچادی

تفصیلات کے مطابق پی ڈبلیو سی کی  رپورٹ میں کہا گیا ہے  کہ بریگزٹ کے باعث ملکی معیشت پر چھائے بے چینی کے بادل ابھی تک چھٹے نہیں حالیہ مہینوں کے دوران برطانوی صارفین کی قوت  خرید کم ہوئی ہے ۔  2017میں برطانیہ کی شرح نمو ایک اعشاریہ آٹھ فیصد سے کم ہوکر ایک اعشاریہ پانچ جبکہ 2018 میں مزید کم ہوکر ایک اعشاریہ چار فیصد  رہنے کی توقع کی جارہی ہے ۔رپورٹ کے مطابق 2025تک برطانیہ میں رہائش اتنی مہنگی ہوجائے گی کہ عام گھروں کی قیمت 3لاکھ پائونڈ تک پہنچ جائے گی۔رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران برطانیہ کی شرح نمو اعشاریہ دو فیصد رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں اعشاریہ پانچ فیصد کم  تھی۔