Tuesday, February 7, 2023

بریگزٹ ڈیل کیلئے ووٹنگ ، ٹریزا مے کی ارکان کی حمایت حاصل کرنے کیلئے کوششیں تیز

بریگزٹ ڈیل کیلئے ووٹنگ ، ٹریزا مے کی ارکان کی حمایت حاصل کرنے کیلئے کوششیں تیز
لندن (92 نیوز) پارلیمنٹ میں بریگزٹ ڈیل کیلئے ووٹنگ میں وزیراعظم ٹریزا مے نے ارکان کی حمایت حاصل کرنے کیلئے کوششیں تیز کر دیں۔ وزیراعظم ٹریزا مے نے بریگزٹ ڈیل کو پارلیمنٹ سے منظور کرانے کیلئے آخری حربے استعمال کرنا شروع کر دیے۔ انہوں نے اپنے وزرا کو مختلف علاقوں میں روانہ کیا ہے۔ جن وزیروں کو یہ مشن سونپا گیا ہے ان میں چانسلر، وزیر صحت اور بریگزٹ سیکٹری شامل ہیں جو کاروباری اور سیاسی شخصیات کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ پارلیمنٹ میں ووٹنگ کے دوران ٹوری پارٹی کے نوے ارکان کی  بغاوت کا بھی خدشہ ہے۔ اس کے ساتھ حکومت کی حامی جماعت  ڈیموکریٹک یونینسٹ پارٹی پہلے ہی اس ڈیل کی مخالفت کر چکی ہے۔