Friday, December 2, 2022

بریگزٹ ڈیل سےمتعلق یورپی یونین کی سمٹ آج برسلز میں ہو گی

بریگزٹ ڈیل سےمتعلق یورپی یونین کی سمٹ آج برسلز میں ہو گی
برسلز (92 نیوز) بریگزٹ ڈیل سے متعلق یورپی یونین کی سمٹ آج برسلز میں ہوگی جس میں  مسودے کی منظوری کا امکان ہے۔ برطانوی  وزیر اعظم تھریسا مے یورپی یونین سمٹ میں شرکت کیلئے برسلزمیں موجود ہیں جہاں انہوں نے  یورپی کمیشن کے سربراہ کلاڈ ینکر سے ملاقات کی ۔ یورپی یونین کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے تمام رکن ممالک سے بریگزٹ کے حق میں ووٹ دینے کی سفارش کی ہے۔ دوسری جانب سپین نے  بریگزٹ  ڈیل کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کا کہنا ہے کہ برطانیہ نے متنازع علاقے جبرالٹر سے متعلق تمام تحفظات دور کردئیے ہیں ۔اب اس  معاملے پر  سپین اور  برطانیہ براہ راست مذاکرات کریں گے۔