Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بریگزٹ پر یورپی یونین سے مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہو گئے، ٹریزا مے

بریگزٹ پر یورپی یونین سے مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہو گئے، ٹریزا مے
November 13, 2018
لندن (92 نیوز) برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے کا کہنا ہے کہ بریگزٹ پر یورپی یونین سے مذاکرات  بہت مشکل ٹاسک  ہے تاہم مذاکرات حتمی مرحلے میں پہنچ چکے ہیں۔ لندن میں لارڈ مئیرز کے اعزاز میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم ٹریزا مے کا کہنا تھا کہ بریگزٹ پر یورپی یونین کے ساتھ مذاکرات  میں بہت سے معاملات ابھی حل طلب ہیں ،کسی بھی قیمت پر مذاکرات کامیاب بنانے کی آپشن پر یقین نہیں رکھتے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے مفادات کو نقصان پہنچانے والا تجارتی معاہدہ کسی کے مفاد میں نہیں ہوگا۔ ٹریزامے کا کہنا تھا کہ اپنی آزادیوں اور اقدار پر قائم رہنا جمہوریت کی اساس ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی بہتر معیشت اور عالمی معاملات میں کردار سے جڑی ہوتی ہے۔