Tuesday, April 30, 2024

بریگزٹ معاہدے کے خلاف لندن میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے

بریگزٹ معاہدے کے خلاف لندن میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے
October 21, 2018
لندن (92 نیوز) بریگزٹ معاہدے کے خلاف عوام نے گھروں سے نکل کر اپنا فیصلہ سنا دیا۔ لندن کی سڑکوں پر  بریگزٹ کے خلاف احتجاج کرنے والوں کا راج رہا۔ جون دو ہزار سولہ کے ریفرنڈم کے بعد سے لیکر ابتک بریگزٹ ایک ایسی ہڈی ہے جو برطانوی حکومت سے اُگلی جارہی ہے اور نہ نگلی جارہی ہے ۔ دارالحکومت لندن میں بریگزٹ کیخلاف ہونے والے مظاہرنے نے حکومت کو مزید مشکل میں ڈال دیا ہے۔ ماربل آرچ سے لیکر پارلیمنٹ سکوائر تک پھیلے اس احتجاجی ریلی میں پانچ لاکھ سے زائد افراد شریک ہوئے۔ شرکا نے حکومت سے بریگزٹ پر دوبارہ ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ کیا۔ لیبر پارٹی کے رہنما اور مئیر آف لندن صادق خان نے احتجاجی مظاہرےمیں خصوصی شرکت کی اور خطاب میں کہا کہ حکومت بریگزٹ کے معاملے پر مکمل ناکام ہو چکی ہے ۔ وزیر اعظم تھریسا مے کو خود اندازہ نہیں ہے کہ وہ کیا کر رہی ہیں۔ احتجاجی مظاہرے سے  یو کیپ کے سابق سربراہ  نائیجل فراج  سمیت بریگزٹ کے مخالف کئی ایم پیز اور یونین لیڈران نے بھی خطاب کیا۔