Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

برہان وانی کی پہلی برسی کے موقع پر بھارت نے کشمیریوں پر مزید پابندیاں سخت کردیں

برہان وانی کی پہلی برسی کے موقع پر بھارت نے کشمیریوں پر مزید پابندیاں سخت کردیں
July 6, 2017

سرینگر(92نیوز)عظیم کشمیری حریت پسند رہنما برہان وانی  شہید کی پہلی برسی پرعوامی احتجاج سے خوفزدہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ وادی میں کشمیریوں پر لگائی پابندیاں  مزید سخت کردیں۔ انٹرنیٹ سروس معطل کرکےاضافی فوجی دستے تعینات کردیے ۔ میر واعظ عمر فاروق کہتے ہیں کشمیر میں  جمہوری روایات کا قتل عام کیا جارہا ہے۔ حریت رہنما شبیر شاہ نے برہانی وانی کیلئے تمغہ جرات کا اعلان  کردیا۔ تحریک آزادی کشمیر کو اپنے لہو سے نئی زندگی دینے والے حریت پسند نوجوان  برہان وانی کی آٹھ جولائی کو پہلی برسی  نے مودی سرکار کی نیندیں اڑا کر رکھ دی ہیں ۔حریت کانفرنس نے  عظیم مجاہد کو خراج عقیدت پیش  کرنے کیلئے  سات سے 13جولائی  تک مشترکہ تقریبات منانے کا اعلان کردیا۔ مقبوضہ وادی کے کونے کونے میں ریلیاں منعقد کی  جائیں گی ۔

کشمیریوں کے احتجاج کو روکنے کیلئے کٹھ پتلی انتظامیہ نے  پوری وادی میں انٹرنیٹ سروس معطل کرکے  تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں فوج کی اضافی نفری تعینات کردی ہے۔سری نگر کے علاقوں  مہاراج گنج ، نوہٹہ ، صفا کدل ، کھنیار اور رینواری میں کرفیو لگادیا گیا ہے۔

۔ادھر حریت  کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ  عمر فاروق نے ٹوئٹر پیغام  میں  بھارتی فوج اورعوام کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔انکا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہر طرح کی جمہوری روایات اور اصولوں کا قتل عام کیا جارہا ہے  لیکن بھارتی سول سوسائٹی  میں سے بہت کم لوگ کشمیریوں پر ظلم و زیادتی کیخلاف آواز اٹھارہے ہیں ۔