Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

برہان وانی نے جدوجہد آزادی میں نئی روح پھونک دی،  بھارت میں علیحدگی کی تحریکیں بھی زندہ ہوگئیں

برہان وانی نے جدوجہد آزادی میں نئی روح پھونک دی،  بھارت میں علیحدگی کی تحریکیں بھی زندہ ہوگئیں
July 7, 2017

سرینگر(92نیوز)برہان مظفر وانی کی شہادت نے جہاں مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی میں نئی روح پھونکی وہیں بھارت میں سیاسی جماعتوں اورفوج سمیت ہر مکتبہ فکرکے لوگوں میں اختلافات کی خلیج بھی  گہری کر دی  کشمیر کی آزادی کی تحریک نے بھارت میں بھی جاری علیحدگی کی تحریکوں کو زندہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق8جولائی2016 کو بھارتی فوج نے برہان مظفر وانی کو جعلی مقابلے میں شہید کیا جس کے بعد کشمیر میں مظاہروں کی ایک نئی لہر نے جنم لیا جو ایک سال بعد بھی جاری ہے۔ دوسری جانب بھارتی فوج کے مظالم کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ بھی ابھی تک جاری ہے۔  بھارتی فوج کے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم پر بھارت میں بھی ایک اکثریتی طبقہ سراپا احتجاج ہوگیا۔ پیلیٹ گن کے شکار کشمیری بچوں کی تصاویر نے جہاں دنیا کو جھنجھوڑ کررکھ دیا ہے وہیں بھارت میں بھی مودی سرکار اور آر ایس ایس کے سوا ہرشخص بھارتی تسلط پر سوالات اٹھا رہاہے۔

کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار ہوا کہ بھارتی حکومت مذاکرات کیلئے  وفد بھیج رہی ہے اور حریت رہنما ان کے مذاکرات سے انکار کررہے ہیں۔ یہ بھی پہلی بار ہوا کہ کشمیر پر مظالم کی باتیں بھارتی سڑکوں اور یونیورسٹیوں میں ہورہی ہیں۔ اورتو اوریہ بھی تاریخ میں پہلی بار ہی ہوا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر بھارت کی سیاسی جماعتوں ہی نہیں فوج میں بھی اختلافات کی خلیج گہری ہو گئی ہے۔ بھارت کےتنازعات پاکستان  سے ہوں یا چین کے ساتھ کبھی بھارتی فوج کی جانب سے سیاسی بیان نہیں آیا لیکن ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ ۔کشمیر کے ایشو پر بھارتی فوج کی جانب سے مذاکرات کرنے کی باتیں سامنے آرہی ہیں۔ سابق بھارتی فوجی کچھ کہہ رہے ہیں اور بھارتی آرمی چیف کسی اور جانب جارہے ہیں۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ کشمیر کی آزادی کی تحریک نے ناگا لینڈ،سکم،چھتیس گڑھ،دارجلینگ،نکسل علاقوں میں علیحدگی کی تحریکوں کو نیا جوش بخشا ہے۔