Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

برکی میں 5افراد کو قتل کرنے والے 9میں سے 5ملزموں نے گرفتاری دیدی

برکی میں 5افراد کو قتل کرنے والے 9میں سے 5ملزموں نے گرفتاری دیدی
August 11, 2018
لاہور ( 92 نیوز) لاہورکے علاقے برکی میں 5 افراد کے قتل کے مقدمے میں پولیس کو تگنی کا ناچ نچانے کے بعدقتل کے 9 میں سے 5 ملزموں نے بالآخر ایس پی کینٹ کے دفتر میں گرفتاری دے دی۔ افتخار لاٹھی گروپ کا افتخار اپنے تین بیٹوں اور ایک ساتھی کے ہمراہ ایس پی کینٹ کے دفتر میں گرفتاری دینے پہنچ گیا ، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے تین ٹیمیں تشکیل  دیں مگروہ ٹیمیں ایک بھی ملزم گرفتارنہیں کرسکی تھیں ۔ ایس پی کینٹ انویسٹی گیشن شاہنواز کا کہنا تھا کہ دونوں گروپوں کی آٹھ سال پرانی دشمنی چل رہی تھی اور دونوں گروپ آپس میں رشتےدار ہیں ۔ چند روز قبل لاٹھی گروپ کی فائرنگ سے شاکر گروپ کے پانچ افرادجان کی بازی ہارگئے تھے جس پر علاقے میں صورتحال بہت کشیدہ تھی۔