Sunday, October 2, 2022

برٹش گراں پری کا ٹائٹل جرمنی کے سبسٹن ویٹل کے نام

برٹش گراں پری کا ٹائٹل جرمنی کے سبسٹن ویٹل کے نام
لندن ( 92 نیوز ) ایکشن اور سنسنی سے بھرپور برٹش گراں پری   کاٹائٹل  جرمنی کے سبسٹن ویٹل نے جیت لیا ،اسٹار ڈرائیور نے عمدہ پرفارمنس دکھاتے ہوئے حریف ڈرائیورز کے ارمان خاک میں ملاد یے ،لوئس ہملٹن نے دوسری ،فن لینڈ کے ریکونن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ برٹش گراں پری کا رنگا رنگ میلہ اختتام پذیر ،ایونٹ میں دنیا بھر سے ماہر ڈرائیورز کی شرکت ،شرکا نے بازی لے جانے کے لیے سرڈھر کی بازی لگا دی ۔ ڈرائیورز نے رفتار اور کنٹرول کا ایسا مظاہرہ دکھایا کہ دیکھنے والے بھی  داد دیے بغیر نہ رہ پائے  ، جرمنی کے سبسٹن  ویٹل نے  زبردست پرفارمنس دکھائی ،اسٹارڈرائیور نے  سب کو پیچھے  چھوڑتے ہوئے ٹائٹل پر قبضہ جما لیا ۔ سبسٹن ویٹل نے مقررہ فاصلہ  ایک گھنٹہ ،ستائیس منٹس اور 29 سیکنڈز میں طے کیا ۔لوئس ہملٹن نے دوسری ،فن لینڈ کے ریکونن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔