Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

برٹش ورجن آئی لینڈنے پانامہ معاملے پر قانونی معاونت فراہم کرنے سے انکار کردیا

برٹش ورجن آئی لینڈنے پانامہ معاملے پر قانونی معاونت فراہم کرنے سے انکار کردیا
July 20, 2017

اسلام آباد(92نیوز)برٹش ورجن آئی لینڈنے پانامہ معاملے پر قانونی معاونت فراہم کرنے سے انکار کردیا۔ سپریم کورٹ نے پانامہ کیس کی آج کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ قطری شہزادے اور برٹش ورجن آئی لینڈ کے اٹارنی جنرل کے خطوط بھی جاری کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ نے پانامہ عملدرآمد کیس کی 20جولائی کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ حکمنامے کے ساتھ قطری شہزادے حمد بن جاسم اور برٹش ورجن آئی لینڈ کے اٹارنی جنرل کے خطوط بھی جاری کئے گئے ہیں۔ برٹش ورجن آئی لینڈ کے اٹارنی جنرل نے اپنے خط میں موقف اختیار کیا ہے کہ جے آئی ٹی کی درخواست مقامی قوانین کے مطابق نہیں۔ پس منظر جانے بغیر کیسے تعین ہوگا کہ کمپنیوں کا کرپشن سے تعلق ہے۔ درخواست کے ساتھ بادی النظر میں ہونےوالے جرم کا پس منظر دینا لازمی ہے۔ واضح نہیں ہوتا کہ کوئی بینی فیشل مالکان کیخلاف فوجداری مقدمہ چل بھی رہا ہے یا نہیں اس صورتحال میں قانونی معاونت فراہم نہیں کر سکتے۔