برٹش میوزیم پر دہشتگردانہ حملے کی منصوبہ بندی پر اٹھارہ سالہ لڑکی مجرم قرار
لندن (92 نیوز) لندن میں برٹش میوزیم پر دہشتگردانہ حملے کی منصوبہ بندی پر اٹھارہ سالہ صفا بولار نامی لڑکی کو مجرم قرار دے دیا گیا۔
لندن کی ایک عدالت نے صفا بولار کو برٹش میوزیم پر حملے کی منصوبہ بندی اور شام جانے کی کوشش پر مجرم قرار دیا ۔
پولیس کے مطابق صفا نے اعتراف کیا کہ وہ برٹش میوزیم پر بندوقوں اور گرینیڈ سے حملہ کرنا چاہتی تھی جبکہ وہ دو ہزار پندرہ سے داعش کے کارندے سے آن لائن رابطے میں تھی ۔
اٹھارہ سالہ صفا برطانیہ کی سب سے کم عمر دہشتگرد ہے ۔