Friday, October 7, 2022

برٹش ایئرویز کی لاہور کیلئے براہ راست پروازیں کل سے شروع ہونگی

برٹش ایئرویز کی لاہور کیلئے براہ راست پروازیں کل سے شروع ہونگی
کراچی (92 نیوز) برٹش ایئرویز کی لاہور کیلئے براہ راست پروازیں کل سے شروع ہوں گی۔ برٹش ایئرویز کی لاہور کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کی تیاریاں شروع کردیں۔ برٹش ایئرویز کی پہلی پرواز کل لندن سے لاہور کیلئے اڑان بھرے گی۔ لندن ایئرپورٹ سے پرواز 300 سے زائد مسافروں کو لیکر روانہ ہوگی۔ پرواز 13 اکتوبر کی صبح لندن سے لاہور پہنچے گی، لاہور ایئر پورٹ پر برطانوی سفارتی عملہ اور سی اے اے حکام استقبال کریں گے۔ برٹش ایئرویز لندن، لاہور اور لندن کیلئے ہفتے میں 4 پروازیں آپریٹ کرے گی۔