Saturday, July 27, 2024

برونڈی میں صدر پیرین کورنزیزا کا تیسری بار صدارت کیلئے نام سامنے آنے پر مظاہرہ، پولیس کی ہوائی فائرنگ سے دو افراد ہلاک، متعدد زخمی

برونڈی میں صدر پیرین کورنزیزا کا تیسری بار صدارت کیلئے نام سامنے آنے پر مظاہرہ، پولیس کی ہوائی فائرنگ سے دو افراد ہلاک، متعدد زخمی
April 27, 2015
برونڈی (ویب ڈیسک) برونڈی میں صدر پیرین کورنزیزا کا تیسری بار صدارت کیلئے نام سامنے آنے کے بعد مظاہرہ کیا گیا جس میں پولیس کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ امریکی ملک برونڈی کے دارالحکومت بوجوم بورا میں ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور گورننگ پارٹی کے اعلان کیخلاف اپنے غصے کا اظہار کیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی جس کی زد میں آکر دو افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ یہ عمل برونڈی کے آئین کے خلاف ہے اور اس سے بارہ سالہ پرانے سول وار کے امن معاہدے کو بھی خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ برونڈی میں سول وار کے دوران تین لاکھ سے زائد لوگ زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔