Saturday, July 27, 2024

برمنگھم ٹیسٹ : سمیع اسلم اور اظہرعلی کی ذمہ دارانہ اننگ‘ پاکستان کی پوزیشن مستحکم

برمنگھم ٹیسٹ : سمیع اسلم اور اظہرعلی کی ذمہ دارانہ اننگ‘ پاکستان کی پوزیشن مستحکم
August 4, 2016
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں اوپنر سمیع اسلم اور اظہر علی کی قابل ذکر پارٹنرشپ کی بدولت اپنی پوزیشن مستحکم کر لی۔ تفصیلات کے مطابق برمنگھم کی ایجبسٹن گراﺅنڈ میں جاری ٹیسٹ کے پہلے روزانگلینڈ کی ٹیم 297 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی تھی۔ انگلینڈ ٹیم کے کپتان ایلسٹر کک 45‘ بیلنس 70 اور معین علی 63 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ فاسٹ باﺅلر سہیل خان نے پانچ سال بعد شاندار کم بیک کیا اور پانچ وکٹیں اڑائیں۔ محمد عامر اور راحت علی دو‘ دو وکٹیں لے سکے جبکہ یاسر شاہ کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔ آج پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو محمد حفیظ بغیر کوئی سکور کیے اینڈرسن کے ہاتھوں آﺅٹ ہو گئے۔ پروفیسر کی پویلین روانگی کے بعد اوپنر سمیع اسلم نے اظہر علی کا بھرپور ساتھ دیا اور دونوں بلے بازوں نے اپنی اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔ پاکستان کی دوسری وکٹ سمیع اسلم کی صورت میں گری جو 82 رنز بنا کر رن آﺅٹ ہو گئے۔ انہوں نے اپنی اننگ میں ایک چھکا اور نو چوکے لگائے۔ پاکستانی بلے بازوں کی شاندار کارکردگی کے باعث برمنگھم ٹیسٹ پر پاکستان کی گرفت مضبوط دکھائی دے رہی ہے۔