برلن ، کرسمس ٹری ہاتھیوں کے دسترخوان کی زینت بن گئے
برلن (92 نیوز ) برلن کے چڑیا گھر میں موجود ہاتھیوں کے اس وقت مزے ہوگئے جب ناکارہ کرسمس ٹری ان کے دسترخوان کی زینت بن گئے۔
شہریوں کی جانب سےکرسمس ٹری چڑیا گھر پہنچے تو انتظامیہ نے ان درختوں کو ہاتھیوں کو پیش کر دیا
۔ہاتھیوں نے کرسمس ٹریز کو خوب مزے مزے سے کھایا۔