Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

برلن حملےکے شبہ میں گرفتار پاکستانی رہا

برلن حملےکے شبہ میں گرفتار پاکستانی رہا
December 20, 2016

برلن(92نیوز)برلن حملے کے شبہ میں گرفتار پاکستانی شخص کو رہا کر دیا گیا ہے۔جرمن حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار مشتبہ پاکستانی کے خلاف ٹھوس ثبوت نہیں ملے،تفتیش کا دائرہ کار بڑھا رہے ہیں۔جرمن میڈیا کا کہنا ہے کہ اصل حملہ آور ابھی تک فرار ہے۔

تفصیلات کےمطابق  جرمنی کے دارالحکومت برلن میں کرسمس کی خریداری میں مصروف لوگوں پر ٹرک چڑھا کر 12 افراد کو قتل کرنے والا اصل ملزم تاحال فرار ہے، حکام نے جس پاکستانی کو پکڑ کر اسے مشتبہ حملہ آور قرار دیا وہ بے گناہ تھا۔

حملے کے کئی گھنٹے کے بعد جرمن وزیر داخلہ نے پریس کانفرنس کی اور کہا کہ گرفتار پاکستانی کے حملے میں ملوث ہونے کی تصدیق نہیں کر سکتے۔گرفتار پاکستانی نے بھی صحت جرم سے انکار کیا ہے۔ جرمنی کے چیف پراسیکیوٹر نے بھی پریس کانفرنس کی اور کہا کہ گرفتار شخص حملہ آور نہیں ہے۔اصل مجرم ابھی بھی فرار ہے اور وہ مزید خطرے کا سبب بن سکتا ہے۔ حکام کی جانب سے پریس کانفرنسز کے کچھ گھنٹے بعد گرفتار پاکستانی کو رہا کردیا گیا۔ جرمن پولیس کے مطابق اب تک کی گئی تحقیقات کے مطابق حملہ آور نے حادثےسے دو میل کے فاصلے پر یہ ٹرک ہائی جیک کیا اور پولینڈ سے تعلق رکھنے والے ٹرک ڈرائیور کو پہلے قتل کیا اور پھر اسکا ٹرک لے کر حملے کی جگہ آیا۔گرفتار شخص کی رہائی کے بعد تفتیش کا دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے۔ دوسری طرف جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی اتحادی جماعتوں نے حملے کے بعد ان سے امیگریشن پالیسی تبدیل کرنے کا بھی مطالبہ کردیا ہے۔ برلن حملےکےبعدامریکانے  اپنے شہریوں کو کرسمس کے موقع پر یورپ کے سفر سے روک دیا ہے اور برطانیہ میں کرسمس کی مارکیٹس کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔