Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

برلن حملہ: تیونس سے انیس عامری کے بھانجے سمیت تین افراد گرفتار

برلن حملہ: تیونس سے انیس عامری کے بھانجے سمیت تین افراد گرفتار
December 25, 2016

سوس (ویب ڈیسک) تیونس میں سکیورٹی فورسز نے برلن حملے کے ہلاک ملزم انیس عامری کے آبائی شہر سے اس کے بھانجے سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ تینوں افراد کا تعلق دہشت گرد سیل سے ہے۔ تیونس میں حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے جرمنی کے شہر برلن میں ٹریلر حملہ کرنے والے مشتبہ شخص انیس عامری کے بھانجے اور دو دیگر افراد کو حراست میں لے لیا۔

تیونس کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ جن افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ان کی عمر اٹھارہ سے ستائیس سال کے درمیان ہے۔ ان تینوں کا تعلق دہشت گرد سیل سے ہے۔ انیس عامری کے بھانجے نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے چیٹ ایپلی کیشن ٹیلی گرام کے ذریعے اپنے ماموں انیس سے رابطے کیے تاکہ سکیورٹی حکام کو پتہ نہ چل سکے۔

تیونس کی وزارت داخلہ کے مطابق انیس نے اپنے بھانجے کو جرمنی آنے کے لیے رقم بھیجی تاکہ وہ وہاں آ کر داعش کے لیے کام کرے۔