Wednesday, September 28, 2022

برف سے مردہ چھپکلی نکلنے کی خبر 92نیوز چینل پر چلنے کے بعد تھانہ سول لائن پولیس مالک پر مقدمہ درج کرنے برف فیکٹری پہنچ گئی

برف سے مردہ چھپکلی نکلنے کی خبر 92نیوز چینل پر چلنے کے بعد تھانہ سول لائن پولیس مالک پر مقدمہ درج کرنے برف فیکٹری پہنچ گئی
مظفرگڑھ (92نیوز) مظفرگڑھ میں برف سے زہریلی چھپکلی نکلنے کی خبر92نیوزچینل پر نشر ہونے کے بعد انتظامیہ حرکت میں آگئی۔ تھانہ سول لائن پولیس برف فیکٹری مالک کے خلاف مقدمہ درج کرنے کےلئے پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق مقامی شہری برف لینے برف فیکٹری گیا جہاں اس نے برف خریدی۔ جب شہری برف خرید کر گھر گیا اور تھوڑی سی برف پگھلی تو اس میں سے مردہ چھپکلی نظر آنے لگی جس پر شہری کے اوسان خطا ہو گئے۔ 92 نیوز چینل نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس خبر کو آن ایئر کر دیا۔ جیسے ہی خبر 92نیوز چینل پر چلنی شروع ہوئی تو متعلقہ حکومتی اداروں کی دوڑیں لگ گئیں اور تھانہ سول لائن پولیس برف فیکٹری مالک کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے فی الفور برف فیکٹری پہنچ گئی۔ اس موقع پر تھانہ سول لائن پولیس کے ایس ایچ او غلام عباس گرمانی نے کہا کہ فیکٹری مالک کے خلاف مقدمہ درج کرکے فیکٹری سیل کی جائیگی۔