Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

برطرف ملازمین کی بحالی ،پے سکیل بڑھانےاور دیگرمطالبات کے خلاف ریلوےڈرائیورز کی ہڑتال

برطرف ملازمین کی بحالی ،پے سکیل بڑھانےاور دیگرمطالبات کے خلاف ریلوےڈرائیورز کی ہڑتال
July 23, 2017

لاہور(92نیوز)برطرف ملازمین کی بحالی ،پے اسکیل بڑھانے اور دیگر مطالبات پورے نہ کیے جانے پر ریلوے ڈرائیورز کی  ہڑتال  نے مسافروں کو پریشان کرکے رکھ دیا۔ وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق کہتے ہیں ڈرائیورز کے جائز مطالبات ماننے کو تیارہیں ۔

تفصیلات کےمطابق ریلوے ڈرائیورز نے اپنے مطالبات تسلیم نہ ہونے پرہڑتال کردی،جس  سے ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیرکے ساتھ مسافروں کو سخت مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ڈرائیورز کے جائزمطالبات ضرورمانیں گے لیکن  تنخواہ میں چارگنا اضافہ جیسے مطالبات مانناہمارے لئے مشکل ہے۔ریلوے انتظامیہ کنٹریکٹ پررکھے ڈرائیورز کو طلب کرکے ریل کے پہیے کورواں رکھنے کی کوشش کررہی ہے۔