Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

برطانیہ کے کرسٹوفر فروم نے ٹور ڈی فرانس ریس جیت لی، تین سالوں میں دوسری فتح

برطانیہ کے کرسٹوفر فروم نے ٹور ڈی فرانس ریس جیت لی، تین سالوں میں دوسری فتح
July 27, 2015
فرانس (ویب ڈیسک) برطانوی سائیکلسٹ کرسٹوفر فروم نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس جیت لی ہے۔ تین برسوں میں یہ ان کی دوسری فتح ہے۔ تین ہفتوں تک جاری رہنے والی اس ریس کے اکیسویں اور حتمی مرحلے کا مقابلہ گزشتہ روز ہوا۔ ایک سو نو کلومیٹر طویل اس مرحلے میں جرمن سائیکلسٹ آندرے گریپل فاتح رہے تاہم مجموعی کارکردگی کی بنیاد پر ریس کا ٹائٹل ٹیم سکائی کے کرسٹوفر فروم نے جیت لیا۔ فروم دو ہزار تیرہ میں بھی ٹور ڈی فرانس کا ٹائٹل اپنے نام کر چکے ہیں۔ سائیکلنگ کے اس سب سے بڑے مقابلے میں برطانیہ کی یہ تیسری فتح ہے۔ کولمبیا کے نائرو کیونٹانا ایک منٹ بارہ سکینڈ کے فرق سے دوسرے جبکہ اسپین کے الے کھیندرو والوردے تیسرے نمبر پر رہے۔