برطانیہ کے مشہور گلوکار ڈیوڈ بوئی انہتر برس کی عمر میں انتقال کر گئے

لندن(ویب ڈیسک)برطانیہ کے مشہورگلوکارڈیوڈبوئی انہتربرس کی عمرمیں انتقال کرگئے وہ سرطان کے مرض میں مبتلا تھےآنجہانی گلوکارکا آخری البم ایک روزقبل ہی منظرعام پر آیا تھا ۔
تفصیلات کےمطابق پاپ موسیقی کاایک سنہری باب بندہوگیا آنجہانی گلوکارڈیوڈبوئی نے آٹھ جنوری کواپنی انہترویں سالگرہ کے موقع پر اپنا آخری البم بلیک اسٹار جاری کرکے اپنے مداحوں کوآخری تحفہ دیا۔
ناقدین نے ان کی تازہ البم کوسراہاہے جبکہ اس میں صرف سات گانے ہیں ڈیوڈبوئی نے اپناآخری کانسرٹ دوہزارچھ میں نیویارک میں کیاتھا جبکہ ان کے مشہورِ زمانہ گانوں میں ’فیم‘، ’ہیروز‘ اور ’لیٹس ڈانس‘ شامل ہیں۔
ڈیوڈبوئی کے انتقال پر برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون سمیت دنیابھرمیں موجودان کے مداح انہیں خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔