برطانیہ کے جنوبی علاقوں اور لندن میں موسلادھار بارشوں نے تباہی مچادی
لندن (92 نیوز) برطانیہ کے جنوبی علاقوں اور لندن میں موسلادھار بارشوں نے تباہی مچادی۔
لندن اور جنوبی علاقوں میں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہوگئیں، انڈرگراؤنڈ ریلوے اسٹیشن تالاب کا منظر پیش کرنے لگے۔
برطانیہ میں موسلادھار بارشوں سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ بارشی پانی کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
برطانوی محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔