Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

برطانیہ کے آئندہ انتخابات میں معلق پارلیمنٹ وجود میں آنے کا امکان، انتخابی مہم آخری مرحلے میں، سیاسی رہنما عوام کو فائنل کرنے کے لیے کوشاں

برطانیہ کے آئندہ انتخابات میں معلق پارلیمنٹ وجود میں آنے کا امکان، انتخابی مہم آخری مرحلے میں، سیاسی رہنما عوام کو فائنل کرنے کے لیے کوشاں
May 5, 2015
لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ کے آئندہ انتخابات کے نتیجے میں معلق پارلیمنٹ وجود میں آنے کا امکان ہے جس سے یورپی یونین میں برطانوی مستقبل، اقتصادی پالیسی اور برطانیہ میں سکاٹ لینڈ کی حیثیت سے متعلق غیریقینی بڑھنے لگی ہے۔ ایسے میں جبکہ انتخابات میں صرف دو دن بچے ہیں یہ مباحثہ زور پکڑ گیا ہے کہ جب کوئی پارٹی قطعی اکثریت حاصل نہیں کر سکے گی تو بڑی پارٹیاں کن چھوٹی جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں گی۔ رائے عامے کے جائزوں کے مطابق وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی ٹوری پارٹی یا ایڈ ملی بینڈ کی قیادت میں لیبر پارٹی کوئی بھی دارالعوام میں اکثریت حاصل نہیں کر پائے گی لیکن کوئی جماعت یہ بات ماننے کو تیار نہیں ہے اور آخری وقت تک عوام کو قائل کر نے کیلئے کوشاں ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق لیبر اور کنزرویٹو پارٹی کو تین تین سو نشستیں مل سکتی ہیں جبکہ سکاٹش نیشنل پارٹی کو پچاس، لبرل ڈیمو کریٹک پارٹی کو بیس سے تیس نشستیں مل سکتی ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔