Monday, October 3, 2022

برطانیہ کی پارلیمنٹ کا بغیر ڈیل یورپی یونین سے علیحدہ نہ ہونیکا فیصلہ

برطانیہ کی پارلیمنٹ کا بغیر ڈیل یورپی یونین سے علیحدہ نہ ہونیکا فیصلہ
لندن ( 92 نیوز) برطانیہ کی پارلیمنٹ نے بغیر ڈیل یورپی یونین سے علیحدہ نہ ہونے کا فیصلہ  کر لیا ۔ برطانیہ کا یورپ سے انخلا لٹک گیا ، پارلیمنٹ نے ڈیل کے بغیر یورپی یونین سے علیحدہ نہ ہونے کا فیصلہ  کر لیا۔ بریگزٹ تاریخ 29 مارچ سے آگے بڑھانے کیلئے آرٹیکل 50 پر ووٹنگ آج ہوگی ۔ اگر آرٹیکل 50 کی  منظوری مل گئی تو  معاملے پر  تین ماہ کی توسیع مل جائے گی ۔ ادھر اپوزیشن رہنما جیریمی کوربن کا کہنا ہے آرٹیکل50میں توسیع ناگزیر مگر یہ مسئلے کا مستقل حل نہیں ۔ دوسری جانب حکومت نے بریگزٹ کی تیسری مجوزہ ڈیل پر ووٹنگ 20 مارچ کو کرنے کا عندیہ دے دیا۔