Saturday, July 27, 2024

برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے سپاٹ فکسنگ سکینڈل کےسلسلے میں 2افراد گرفتارو رہا کردیئے

برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے سپاٹ فکسنگ سکینڈل کےسلسلے میں 2افراد گرفتارو رہا کردیئے
February 14, 2017
  لندن(92نیوز)برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے سپاٹ فکسنگ اسکینڈل کےسلسلے میں  دو افراد کو گرفتار کرنے کے بعد ضمانت پر رہا  کر دیا ہےاُدھر پاکستان کرکٹ بورڈ کے بعد نیشنل بینک نے بھی کرکٹر ناصر جمشید کو معطل کردیا۔۔ تفصیلات کےمطابق پی ایس ایل میں اسپاٹ فکسنگ کیس  میں نیاموڑآگیا برطانیہ میں دو افراد کیوپہلےگرفتارکیاگیاپھرضمانت پر رہابھی کردیاگیا۔ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کے ترجمان کے مطابق  سپاٹ فکسنگ کے معاملے میں جاری تحقیقات کے تناظر میں دو افراد کو رشوت خوری کے الزام میں تیرہ فروری کو حراست میں لیا گیاتھا۔ پھر اپریل دوہزار سترہ تک ضمانت پررہائی دے دی گئی تاہم نیشنل کرائم ایجنسی نے دونوں کی شناخت ظاہر نہیں کی ۔  این سی اے کا کہنا ہے ان گرفتاریوں کا تعلق پاکستان سپر لیگ میں جاری میچ فکسنگ سکینڈل سے ہے۔اور ہم پاکستان کرکٹ بورڈ اور عالمی کرکٹ کونسل کے اینٹی کرپشن یونٹس کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ پی ایس ایل میں سہولت کاری کے الزام میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے بعد نیشنل بینک نے بھی کرکٹر ناصر جمشید کو معطل کردیا، بینک انتظامیہ کا کہنا ہےکہ پی سی بی کا فیصلہ آنے پر مزید ایکشن لیا جائے گا۔۔