Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

برطانیہ کی ننھی شہزادی گھر پہنچ گئی، محل کے باہر مداحوں کی بڑی تعداد ننھی پری کی ایک جھلک دیکھنے کےلیے بیتاب

برطانیہ کی ننھی شہزادی گھر پہنچ گئی، محل کے باہر مداحوں کی بڑی تعداد ننھی پری کی ایک جھلک دیکھنے کےلیے بیتاب
May 3, 2015
لندن (ویب ڈیسک) برطانوی شاہی جوڑا ننھی شہزادی کو لے کر گھر پہنچ گیا۔ ننھی شہزادی کی آمد پر شاہی خاندان سمیت پورے ملک میں خوشیاں منائی جا رہی ہیں۔ لندن کے سینٹ میری اسپتال کے باہر ننھی پری کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ کیٹ مڈلٹن شہزادہ ولیم اور نومولود شہزادی کے ہمراہ اسپتال سے باہر آئیں تو مداحوں نے ان کا استقبال تالیاں اور سیٹیاں بجا کر کیا۔ شاہی خاندان نے ہاتھ ہلا کر ان کی والہانہ محبت کو سراہا تاہم کچھ دیر بعد شہزادہ ولیم ننھی شہزادی اور کیٹ کے ہمراہ گاڑی میں بیٹھ کر شاہی قافلے کی صورت میں محل کی جانب روانہ ہو گئے۔ محل کے باہر بھی مداحوں کی ایک بڑی تعداد ننھی شہزادی کی ایک جھلک دیکھنے کےلیے بیتاب نظر آئی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔