Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

برطانیہ کو دہشتگردی کے شدید خطرے کا سامنا ہے : سربراہ خفیہ ایجنسی

برطانیہ کو دہشتگردی کے شدید خطرے کا سامنا ہے : سربراہ خفیہ ایجنسی
December 9, 2016

 لندن(ویب ڈیسک)برطانیہ  کی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس نےخبردار کیا ہےکہ برطانیہ کو دہشتگردی کے شدید خطرے کا سامنا ہے جبکہ سائبر حملے بھی ہوسکتے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق برطانیہ  کی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس کےنئےسربراہ ایلکس ینگر نےاپنے پہلے خطاب میں کہا کہ برطانیہ کو جس سطح کی دہشتگردی کے خطرے کا اس وقت  سامنا ہےاس سےپہلے کبھی نہیں تھا۔ انہوں نے خبردارکیا کہ برطانیہ میں جمہوریت کےخلاف سازشیں بھی خطرناک صورتحال اختیارکر رہی ہیں۔ ایلکس ینگر نےکہا کہ برطانیہ کو درپیش بیشترخطرات مشرق وسطیٰ کےغیرحکومتی علاقوں سے ہیں جہاں پرشدت پسندوں کا کنٹرول ہے۔