Saturday, September 21, 2024

برطانیہ کورونا ویکسین استعمال کرنے کی اجازت دینے والا پہلا ملک بن گیا

برطانیہ کورونا ویکسین استعمال کرنے کی اجازت دینے والا پہلا ملک بن گیا
December 2, 2020

ایم ایچ آر اے کا کہنا ہے کہ کورونا کے مقابل 95 فیصد تک تحفظ فراہم کرنے والی یہ ویکسین استعمال کے لیے محفوظ ہے۔ برطانوی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ ویکسین لگانے کا عمل آئندہ ہفتے کے آغاز سے ہی شروع کر دیا جائے گا۔

برطانیہ کی جانب سے پہلے ہی ویکسین کی چار کروڑ خوراکوں کا آرڈر دیا جا چکا ہے جو دو کروڑ شہریوں کو فی کس دو خوراکیں مہیا کرنے کے لیے کافی ہے۔

فائزر کے سی ای او نے ویکسین کے استعمال کی اجازت کو عالمی وبا کیخلاف جنگ میں ’تاریخی لمحہ‘ قرار دیا ہے۔ فائزر اور بائیو این ٹیک افسران نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں دوسرے ممالک بھی ویکسین کے استعمال کی اجازت دے دیں گے۔

اُدھر جاپان میں عوام کو کورونا ویکسین کی مفت فراہمی کا قانون منظور کر لیا گیا۔ ایوان زیریں کے بعد ایوان بالا نے بھی ویکسین بل کی منظوری دی ہے ۔ ویکسین لگانے کی ذمہ داری مقامی حکومتوں پر ہو گی جبکہ تمام شہری ویکسین لگوانے کے پابند ہوں گے۔