Friday, September 20, 2024

برطانیہ کا ہائی پروفائل پاپ میوزک ایوارڈز میلہ دعالپا اور سٹار مزی کے نام

برطانیہ کا ہائی پروفائل پاپ میوزک ایوارڈز میلہ دعالپا اور سٹار مزی کے نام
February 22, 2018

لندن (92 نیوز) برطانیہ کا ہائی پروفائل پاپ میوزک ایوارڈز میلہ دعالپا اور سٹارمزی نے لوٹ لیا ۔
برطانیہ کے سب سے بڑے اور ہائی پروفائل پاپ میوزک ایوارڈز کی رنگارنگ اور روشنیوں سے بھرپورتقریب کا انعقاد ہوا جس میں کئی نامور ستاروں نے اپنے جلوے بکھیرے ۔
موسیقی کے سب سے بڑے ایوارڈ کا یہ میلہ دعا لیپا اور سٹار مزی نے لوٹا اور دونوں موسیقی کے نمایاں ترین ایوارڈز لے اڑے ۔
دعا لیپا بیسٹ فی میل سولو آرٹسٹ قرار پائیں اور ایوارڈز اپنے نام کئے ۔
دوسری جانب ریپر سٹار مزی نے برٹش میل سولو آرٹسٹ پر ائز اور برٹش البم آف دی ایئر فار گینگ سائنز اینڈ پریئر کے ایوارڈز اپنے نام کر کے نمایاں رہے ۔
ایوارڈ شو کے دوران دعا اور سٹارمزی سمیت دیگر فنکاروں نے اپنے فن کا بھی مظاہرہ کیا اور اپنی شاندار پرفارمنس سے شرکا کو جھومنے پر مجبورکر دیا ۔