Saturday, October 1, 2022

برطانیہ کا پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا معاملہ کل تک مؤخر

برطانیہ کا پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا معاملہ کل تک مؤخر
September 16, 2021 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) برطانیہ کا پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا معاملہ کل تک مؤخر کردیا گیا۔

کابینہ میں تبدیلیوں کے باعث ریڈ لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ مؤخر کیا گیا۔ اب کل ریڈ لسٹ ممالک کے بارے میں فیصلہ ہوگا۔

پاکستان اور ترکی سمیت کئی ممالک کے ریڈ لسٹ میں رہنے یا نکالنے کا فیصلہ آج ہونا تھا۔

برطانیہ کی جانب سے پاکستان سمیت دیگر ممالک کو ریڈ لسٹ سے نکالنے جانے سے متعلق برطانوی جریدے نے 13 ستمبر کو خبر شائع کی تھی۔