Sunday, December 4, 2022

برطانیہ نے یمن میں سعودی لشکر کشی کی حمایت کردی

برطانیہ نے یمن میں سعودی لشکر کشی کی حمایت کردی
اسلام آباد(ویب ڈیسک)برطانیہ نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب کی جانب سے یمن میں کی جانے والی فوجی کارروائی کی حمایت کرتا ہے۔ یہ بات پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔  انہوں نے کہا کہ  برطانیہ سعودی عرب  کی یمن میں فوجی  کارروائی کی حمایت کرتاہے  کیونکہ سعودی عرب کی کارروائی بین الاقوامی قوانین کے عین مطابق ہے۔ منی لانڈررنگ مقدمات کے سوال پر فلپ بارٹن نے جواب دینے سے گریز کیا اور  کہا کہ یہ  برطانوی پولیس کا معاملہ ہے اور اس پر سوالات بھی برطانوی پولیس سے ہی کئے جائیں۔