Monday, March 4, 2024

برطانیہ نے نواز شریف کی حوالگی کیلئے پاکستان کو درخواست دینے کیلئے کہہ دیا، شہزاد اکبر

برطانیہ نے نواز شریف کی حوالگی کیلئے پاکستان کو درخواست دینے کیلئے کہہ دیا، شہزاد اکبر
May 25, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) مشیر داخلہ احتساب شہزاد اکبر دعویٰ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ برطانیہ نے نواز شریف کی حوالگی کیلئے پاکستان کو درخواست دینے کیلئے کہہ دیا۔

مشیر داخلہ نے کہا، برطانیہ ایگزیکٹوآرڈر سے نواز شریف کو ڈی پورٹ کر سکتا ہے برطانوی قانون کے مطابق سزا یافتہ شخص کو وزٹ ویزا نہیں دیا جاسکتا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ کو بتایا ہے نوازشریف سزایافتہ ہیں، برطانیہ سے معاملہ خود دیکھ کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کیلئے کہا ہے حوالگی کی درخواست طویل عمل ہے، 5 سال بھی لگ سکتے ہیں۔