Monday, December 5, 2022

برطانیہ : نومولود بچوں کے ناموں میں ’محمد‘ مقبول ترین نام بن گیا : رپورٹ

برطانیہ : نومولود بچوں کے ناموں میں ’محمد‘ مقبول ترین نام بن گیا : رپورٹ
لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ میں نومولود بچوں کے ناموں میں ”محمد“ مقبول ترین نام بن گیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق نئے پیدا ہونے والے بچوں کے ناموں کے اندراج سے متعلق سرکاری ادارے کے مطابق دو ہزارپندرہ میں پیدا ہونے والے بچوں میں سے سب سے زیادہ کا نام ”محمد“ رکھا گیا تاہم ان کے انگلش میں سپیلنگ یعنی ہجے مختلف ہیں اوران تمام ہجے والے ناموں کو اکٹھا کیا جائے تو ”محمد“ سب سے زیادہ مقبول نام ہے۔ برطانوی سرکاری محکمے کا کہنا ہے کہ ”محمد“ 100 ناموں کی فہرست میں سب سے پہلے انیس سو چوبیس میں دیکھنے میں آیا اورہرگزرتے دن کے ساتھ اس میں اضافہ ہوتا گیا۔ رپورٹ کے مطابق دوہزار چودہ میں بچیوں کے ناموں میں ”نور“ بہت زیادہ مقبول تھا۔ اس سال یہ انتیس واں مقبول ترین نام رہا جبکہ ”مریم“ لڑکیوں کا پینتیس واں مقبول ترین نام تھا۔