92 نیوز: برطانیہ میں مسلمان خاتون پولیس افسر کو یہودیوں کے خلاف پوسٹ کرنے پر نوکری سے فارغ کردیا گیا۔
خاتون افسر کو 10 سال قبل کی گئی سوشل میڈیا پوسٹ کو جواز بنا کر سزا سنادی گئی۔ اُن کا اپنی سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ میں کہنا تھا کہ یہودیوں جہنم تمہارا انتظار کر رہی ہے۔
اس کے علاوہ ان پر یہ بھی الزام تھا کہ انہوں نے اپنے سوشل اکاؤنٹ پر 2013 سے 2019 کے درمیان ایسی 25 ہزار سے زائد پوسٹس کیں، جس سے یہودی آگ بگولہ ہوگئے۔