برطانیہ میں کورونا کی دوسری لہر، چھوٹی عمر کے افراد زیادہ متاثر ہونیکا انکشاف

لندن (92 نیوز) برطانیہ میں کورونا کی دوسری لہر میں چھوٹی عمر کے افراد زیادہ متاثر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
برطانوی ڈاکٹرز کا کہنا ہے پہلے کی نسبت اب کم عمر کے زیادہ مریض اسپتالوں میں داخل ہو رہے ہیں۔ چھوٹی عمر کے زیادہ مریض سامنے آنے پر تشویش ہے، کم عمر کے لوگ ماسک ہرصورت پہنیں اور کورونا ایس او پیز پر عمل کریں۔
دوسری جانب برطانیہ میں کورونا وائرس سے مزید ایک ہزار 295 افراد دم توڑ گئے۔