Tuesday, September 27, 2022

برطانیہ میں کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ ،ایک روز میں 26ہزار سے زائد متاثرین

برطانیہ میں کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ ،ایک روز میں  26ہزار سے زائد متاثرین

لندن (92 نیوز) برطانیہ میں کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔ ایک ہی روز میں  26 ہزار 688 متاثرین رپورٹ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں رپورٹ ہونے والے یہ اب تک کے سب سے زیادہ یومیہ کیس ہیں جبکہ اموات میں بھی ایک بار پھر غیر معمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے ،گزشتہ روز برطانیہ میں کورونا سے مزید 191 اموات کی تصدیق ہوئی۔

برطانوی حکومت نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے مانچسٹر کے بعد شیفلڈ اور جنوبی یارک شائر کاؤنٹی میں بھی ہفتے کے روز سے سخت ترین پابندیاں نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے،پابندیوں کے تحت ان علاقوں میں لوگ میل ملاقات نہیں کرسکیں گے اور  4 ہفتوں تک کیفے، بارز، وغیرہ بھی بند رہیں گے۔