Tuesday, December 6, 2022

برطانیہ میں ڈرون اور ہیلی کاپٹر مقابلے ، پاکستانی طلبہ نے میدان مارلیا

برطانیہ میں ڈرون اور ہیلی کاپٹر مقابلے ، پاکستانی طلبہ نے میدان مارلیا
لندن ( 92 نیوز) ذہانت، مہارت، لگن اور جستجو میں پاکستانی طالب علموں کا کوئی ثانی نہیں ، امریکی آن لائن مقابلوں  کےبعد برطانیہ میں ڈرون اور ہیلی کاپٹر کے مقابلے میں میدان  مارلیا ۔ ذہانت، مہارت اور جستجو پاکستانی طلبہ کی پہچان ہے ،عالمی افق پر کامیابیاں ہی کامیابیاں ہیں ، نجی یونیورسٹی کے طلبہ  نے برطانیہ میں ڈرون اور ہیلی کاپٹر مقابلے کا میدان فتح کرلیا۔ پاکستانی طالب علموں نے برقی ہیلی کاپٹر تیار کیا، جو مقابلے میں شامل واحد ہیلی کاپٹر تھا، فاتح طلبہ و طالبات کا کہنا ہے حکومت کی سرپرستی ہو تو ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں۔ مقابلے میں 32 ممالک کی جامعات اور تحقیقی اداروں کے نوجوان شریک ہوئے تاہم ان میں کوئی طالبہ شامل نہیں تھی،طلبہ و طالبات کا کہنا ہےکہ جیت کئی ماہ کی محنت کا نتیجہ ہے۔