Wednesday, September 28, 2022

برطانیہ میں پیڈل گراں پری کا انعقاد

برطانیہ میں پیڈل گراں پری کا انعقاد
لندن ( 92 نیوز ) فارمولا ون گراں پری سے تو سب ہی واقف ہیں لیکن لندن میں برٹش پیڈل کار گراں پری کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ یہ منفرد ریس ہیمپشائر کے علاقے رِنگ وُڈ میں منعقد ہوئی جس میں چار چار ڈرائیورز پر مشتمل 33 ٹیموں نے حصہ لیا۔ شدید گرمی بھی ڈرائیورز کا حوصلہ کم نہ کرسکی اور انہوں نے ریس ختم کرکے ہی دم لیا، بین ٹیلر اور جیس فیدر سٹون پر مشتمل جوڑی نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مقابلہ اپنے نام کیا۔