Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

برطانیہ میں ناک سے غبارے پھلا کر کان کی میل کا کامیاب علاج

برطانیہ میں ناک سے غبارے پھلا کر کان کی میل کا کامیاب علاج
July 28, 2015
لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ کی ساوتھمپٹن یونیورسٹی نے اپنی ایک تحقیق میں بتایا ہے کہ ناک سے غبارہ پھلانے سے کان کی میل سے نجات ملتی ہے اور کان صاف ہو جاتے ہیں۔ تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ غبارہ پھلانے کے اس عمل سے کان پر دباو¿ بڑھتا ہے اور اس کے نتیجے میں کان کی میل باہر آجاتی ہے۔ یونیورسٹی نے تحقیق میں 320 ایسے بچوں کو چنا جن کے کان میں میل تھی۔ انہوں نے دن میں تین بار ناک سے غبارے پھلائے۔ ایک مہینے بعد ان میں سے علاج کروانے والے 36 فیصد بچوں کے مقابلے 47 فیصد بچوں کے کان صاف ہو گئے تھے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کان اور حلق کے درمیان والی نلی ہوا کو ناک سے کان کے بیچ والے حصے میں لے جاتی ہے۔ یہ جگہ کان کے پردے کے پشت پر ہوتی ہے اور اس میں تین انتہائی چھوٹی اور نازک ہڈیاں ہوتی ہیں جو کہ صوتی لہروں کو کان تک لے جانے میں معاون ہوتی ہیں۔ تحقیق کرنے والوں میں شامل ڈاکٹر ایان ولیم سن نے بتایا کہ بہت سے ڈاکٹر پہلے سے ہی غباروں کا استعمال کر رہے ہیں لیکن اس کے بارے میں محدود شواہد تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ ذرا عجیب لگ سکتا ہے لیکن یہ بامقصد طریقہ ہے۔ ہم اپنے نتائج کے بارے میں پر اعتماد ہیں اور یہ طریقہ علامات اور زندگی کو بہتر بنانے کے اچھے طریقے کے ساتھ نقصان دہ علاج کو کم کرنے میں بھی مددگار ہے۔