Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

برطانیہ میں نئے قانون کے تحت خفیہ اثاثوں کے خلاف کارروائیوں کا آغاز ہو گیا

برطانیہ میں نئے قانون کے تحت خفیہ اثاثوں کے خلاف کارروائیوں کا آغاز ہو گیا
March 1, 2018

لندن (92 نیوز) برطانیہ میں نئے قانون کے تحت خفیہ اثاثوں کے خلاف کارروائیوں کا آغاز ہو گیا جن میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے بھی تین فلیٹس شامل ہیں۔
برطانیہ کے نئے قانون کے تحت ایک سیاسی شخصیت کے 22 ملین پاؤنڈز کے اثاثہ جات کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔
نیشنل کرائم ایجنسی نے لندن اور ساؤتھ ایسٹ کے دو گھروں اور دفاتر میں کارروائی کی جبکہ سیاسی شخصیت کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔
اس سےقبل ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے لندن میں پانچ مشکوک پراپرٹیز کی چھان بین کا مطالبہ کیا تھا جن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ایون فیلڈ کے تین فلیٹس بھی شامل ہیں۔