برطانیہ میں موبائل ایپ اور ڈرون کے ذریعے آئسکریم فراہم کرنے کا کامیاب تجربہ

لندن(ویب ڈیسک)برطانیہ میں موبائل ایپ اور ڈرون کے ذریعے آئسکریم فراہم کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق برطانیہ کے ساحلی شہر میں ایک کمپنی نے ڈرون کی مدد سے ساحلِ سمندر پر بیٹھے افراد کو موبائل ایپ کے ذریعے آئسکریم فراہم کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ حکام کی اجازت کے بعد اس سروس کا باقاعدہ آغاز کردیا جائے گا ۔