برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے 92 نیوز کو تازہ ہواکا جھونکا قرار دیدیا
لندن ( 92 نیوز ) 92 نیوز نے برطانیہ میں دھوم مچا دی ۔ پاکستانی کمیونٹی نے 92 نیوز کی نشریات کو تازہ ہوا کا جھونکا قرار دیا ہے ۔
لندن کے باسی اور مانچسٹر میں مقیم پاکستانی شہری خوشی سے نہال ہیں ۔ برمنگھم کے شہری بھی 92 نیوز کی آمد پر خوش ہیں ۔
اسی طرح لندن،بریڈ فورڈ، برسٹل، مانچسٹر سمیت دیگر شہروں میں بھی پاکستانی کمیونٹی نے 92 نیوز کی برطانیہ آمد پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔