Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

برطانیہ میں مختلف بینکوں کے 8 بے نامی اکاؤنٹس کو منجمد کر دیا گیا

برطانیہ میں مختلف بینکوں کے 8 بے نامی اکاؤنٹس کو منجمد کر دیا گیا
August 16, 2019
لندن (92 نیوز) برطانیہ میں بے نامی جائیدادوں اور اکاؤنٹس کے خلاف تاریخ کا سب سے بڑا اقدام اٹھایا گیا۔ مختلف بینکوں کے 8 بے نامی اکاؤنٹس کو منجمد کر دیا۔ نیشنل کرائم ایجنسی کے مطابق منجمد کئے گئے بینک اکاؤنٹس میں سو ملین پاؤنڈز سے زیادہ رقم موجود ہے،جو رشوت اور کرپشن سے حاصل کی گئی ۔ یہ رقم بے نامی جائیداد کے حوالے سے لاگو کئے گئے نئے قانون کے تحت منجمد کی گئی ہے۔ اس  حوالے سے لندن کی عدالت نے بارہ اگست کو حکم  جاری کیا تھا۔ نیشنل کرائم ایجنسی نے ان افراد کی تفصیلات ابھی جاری نہیں کی جن کے اکاؤنٹس منجمد کئے گے ہیں۔