Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

برطانیہ میں قائد اعظم محمد علی جناح کی رہائش گاہ کسی صاحب ثروت پاکستانی کی منتظر

برطانیہ میں قائد اعظم محمد علی جناح کی رہائش گاہ کسی صاحب ثروت پاکستانی کی منتظر
December 24, 2016

 لندن(92نیوز)برطانیہ میں قائد اعظم محمد علی جناح کی رہائش گاہ کسی صاحب ثروت پاکستانی کی منتظر ہے۔ جو  تاریخی عمارت خرید کر اسے قومی ورثہ قرار دے۔ لندن میں نہرو سینٹر اور گاندھی ہاؤس ہے لیکن پاکستان کے حکمران جناح  ہاؤس کی خریداری میں سرد مہری دکھا رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق  لندن کے رسل روڈ پربنا یہ شاہکاربانی پاکستان کے زیراستعمال رہائشی عمارت ہے قائداعظم محمد علی جناح  سترہ سال  کی عمر میں حصول تعلیم کےلئے جب لندن گئے تو اٹھارہ سو ترانوے سے اٹھارہ سو پچانوے تک وہ  35 نمبر کے اسی  گھر میں رہےاورخاندانی نام جناح کے نام  سے اسے رجسٹرڈ کرایا۔

تفصیلات کےمطابق عمارت کےچودہ کمرے اور اس کی تین منزلہ ہیں ،پہلی منزل پر اب بھی کرسی،الماری،شیشہ اور دیگر سامان  موجود ہے جو بانی پاکستانی کے اعلیٰ ذوق کا منہ بولتا ثبوت ہے۔  انیس سو پچپن میں عمارت پرنیلے رنگ کی یہ گول تختی لگا دی گئی جبکہ دوہزارتین تک برائے فروخت کا بورڈ بھی آویزاں رہا ،  بعد میں ایک روسی خاتون نے عمارت کی خوب صورتی اور تاریخی  اہمیت کے باعث اسے خرید لیااور اب وہ مناسب پیشکش کی منتظر ہے تاہم پاکستانی ہائی کمیشن کاعملہ اس  معاملے میں روایتی سرد مہری کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

 ادھر برطانیہ میں مقیم  پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ لندن میں محل  ،فلیٹس اور  آف شور کمپنیاں  بنانے والے تو  بہت ہیں لیکن کیا ایک بھی سیاست دان ایسا نہیں جو اس تاریخی عمارت کو خرید کر بابائے قوم سے اپنی محبت کا ثبوت دے اور اسے جناح ہاؤس کا نام دے کر قومی ورثہ  قرار دے ۔