Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

برطانیہ میں غیر قانونی طور پر رہنے والوں کے گرد گھیرا تنگ

برطانیہ میں غیر قانونی طور پر رہنے والوں کے گرد گھیرا تنگ
August 25, 2015
لندن(92نیوز)برطانیہ میں غیر قانونی طور پر رہنے والوں کے گرد گھیرا تنگ ہوگیا، مستقبل قریب میں امیگریشن بل میں نئے قوانین شامل ہوجائیں گے،جس کے تحت غیرقانونی طور پر کام کرنے والوں کو چھ ماہ کی قید ہوسکتی ہے یہی  نہیں ملازمت دینے والے کو بھی پانچ سال قید اور جرمانہ ہوگا۔ تفصیلات کےمطابق تارکین وطن کے متعلق نئے قانون کے بل کو  اگلے ماہ پیش کیا جائےگا، ہوٹلوں ، سٹور سمیت  کسی بھی شعبے میں غیر قانونی تارکین وطن کو نوکری دینے والوں کے کاروبار کے لائسنس منسوخ کردیئے جائیں گے جبکہ   ملازمت دینے والوں کو پانچ سال قید ہو سکتی ہے ۔ نئے قانون کے مطابق نوکری دینے سے پہلے غیر ملکیوں کی مکمل چھان بین ہوگی اسی طرح  پناہ کی درخواست مسترد ہونے والے  تارکین کو مالکان گھروں سے بے دخل کرنے کے مجاز ہونگے ۔