Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

برطانیہ میں عام اتنخابات 7مئی کوہونگے

برطانیہ میں عام اتنخابات 7مئی کوہونگے
May 2, 2015
لندن(ویب ڈیسک)برطانیہ کے عام اتنخابات میں چھ سوپچاس نشستوں کے لیے تین ہزارنوسواکہترامیدواروں میں مقابلہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں سات مئی کوہونے والے عام انتخابات کے لیے اتنخابی گہماگہمی عروج پر ہے، ووٹرزکے حق رائے دہی کے استعمال کے لیے چالیس ہزارپولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ برطانیہ بھر میں الیکشن کے روزتعطیل ہوگی،سب سے زیادہ چھ سو اڑتالیس امیدوارکنزرویٹوپارٹی نے کھڑے کئے ہیں ،جبکہ لیبرپارٹی اورلبرل ڈیموکریٹ کی جانب سے چھ  سواکتیس ،چھ سواکتیس امیدوارمیدان میں اتارے گئے ہیں جبکہ برٹش نیشنل پارٹی نے صرف آٹھ امیدوارمیدان میں اتارے ہیں ۔ تہترپاکستانی نژادبرطانوی شہری بھی  انتخابی دنگل میں اترے ہیں۔  
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔